صدر ، وزیر اعظم سمیت سیا سی رہنما و ں کا بہا ولپو ر حا دثے پر اظہا ر افسو س

عید سے قبل اس واقعے نے پوری قوم کو شدید دھچکا پہنچایا، صدر ، وزیر اعظم

اتوار 25 جون 2017 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) ا حمد پو ر شر قیہ میں آئل ٹینکر کے المنا ک حا دثے میں انسانی جانوں کے ضیا ع پر صدر ممنون حسین ‘ وزیر اعظم نواز شریف ‘ چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ ‘ عمران خان ‘ سابق صدر آصف علی زرداری ‘ بلال بھٹو زرداری ‘ سابق صدر پرویز مشرف ‘ مسلم لیگ (ق ) کے صدر چودھری شجاعت حسین ‘ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ‘ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ‘ میاں محمد شہباز شریف اور صوبوں کے وزراء اعلی سمیت گورنرز ‘ اعلی سیاسی و عسکری شخصیات نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کی ہے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں انہوں نے کہا کہ عید سے قبل اس واقعے نے پوری قوم کو شدید دھچکا پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے اور کہا کہ ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے آئل ٹینکر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر جتنا افسوس کیا جائے وہ کم ہے۔ہم دکھ اور الم کی اس گھڑی میں مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں ، وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فوری طور پر حادثے میں زخمی ہونے والوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کے اقدامات کرے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت اہم سیاسی رہنمائوں نے بھی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے اہلخانہ کو صبر کی تلقین کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا اور حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ترجمان حکومت پنجاب ، ملک احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں100کے قریب افراد زخمی ہیں ، 25سے 30 افراد 80فیصد سے زائد جھلسے ہیں ،حادثہ بہت بڑاہے،قریبی تحصیلوں سیبھی عملہ بلوالیا گیا ہیجبکہ شہری دفاع کے محکمے بھی جائے وقوعہ پر ریسکیو سروس دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی ٰپنجاب کاہیلی کاپٹرزخمیوں کواسپتال منتقل کرنیکے لئے دیدیاہے۔ ۔ ۔