جہانیاں، نامعلوم چور مسجد سے بیٹریاں اور چندہ باکس لے اڑا

ڈھونڈنے کی کوشش نہ کی جائے یہ میرا اور اللہ تعالیٰ کا معاملہ ہے ضرورت مند ہوں، چور مسجد میں خط چھوڑ گیا

اتوار 25 جون 2017 14:11

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) نامعلوم چور مسجد سے بیٹریاں اور چندہ باکس لے اڑا ، ’’ ضرورت مند ہوں ،ڈھونڈنے کی کوشش نہ کی جائے یہ میرا اور اللہ تعالیٰ کا معاملہ ہے ‘‘ چور جاتے ہوئے مسجد میں خط چھوڑ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی علاقہ چک نمبر163دس آر کی جامع مسجد سے نامعلوم چور نے یو پی ایس کی پچاس ہزار روپے مالیتی دو بیٹریاں اور چندہ باکس چرا لیاجبکہ ایک خط وہاں چھوڑ گیا جس پر تحریر تھا کہ ’’ مجھے ڈھونڈنے کی کوشش نہ کی جائے ،یہ میرا اور اللہ تعالیٰ کا معاملہ ہے ،میں بہت زیادہ ضرورت مند ہوں اس لیے اللہ کے گھر سے چوری کی ہے ‘‘ ۔

خط میں مزید لکھا ہے کہ میں (چور) چند روز قبل مسجد میں آیا تھااور نمازیوں سے مالی مدد کی اپیل کی تھی لیکن میری کسی نے نہ سنی اور مجھے ا ٹھا کر باہر پھینک دیا گیا ۔مقامی لوگوں نے چور سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاف کرنے پر زور دیا تاہم امام مسجدقاری محمد سعید اس کے خلاف کاروائی پر بضد تھے۔

متعلقہ عنوان :