صدر ولادیمیرپیوٹن کی روسی انٹیلی جنس آفیسرز کی تعریف، ’’غیرمعمولی‘‘افراد قرار دیا

اتوار 25 جون 2017 14:11

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء)صدر ولادیمیرپیوٹن نے گزشتہ روز روس کے نیٹ ورک انٹیلی جنس آفیسرز کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’’غیرمعمولی‘‘افراد قرار دیا ہے،جنہوں نے خود کو ملک کیلئے وقف کر رکھا ہے۔سابق کے بی کے آفیسر نے سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا کہ اپنی اور اپنے عزیزواقارب اور پیاروں کی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر کئی سالوں کیلئے ملک کو چھوڑا اور اپنے وطن کیلئے ایک شخص کی جان صرف کرنا ایسا ہر کوئی نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

پیوٹن نے روسی ون چینل پر مزید کہا کہ یہ لوگ دیگر کی طرح نہیں ہیں،ان کے پاس غیرمعمولی صلاحیتیں ہیں اور یہ اوصاف کے مالک ہیں،یہ غیر معمولی لوگ ہیں اورمیں ان کی خوشی اور خوشحالی کا متمنی ہوں۔روس کی مضبوط شخصیت کا کہنا تھا کہ سوویت دور کے دوران وہ خود ملک کی مرکزی سیکورٹی ایجنسی میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں،بالخصوص خفیہ انٹیلی جنس میں ۔پیوٹن اس وقت کے مغربی جرمنی میں ڈریسڈن میں تعینات تھے اور وہ 1985ء سی1990ء کے دوران یہ خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔پیوٹن نے اپنی سوانح عمری میں کہا ہے کہ اپنی سکول کی تعلیم مکمل کرنے سے قبل ہی میری خواہش تھی کہ ایک انٹیلی جنس آفیسر بنوں اور مزید کہا کہ وہ جاسوسی ناول پڑھنے کی وجہ سے خفیہ ادارے سے مانوس ہوئے تھے۔