وسطی جاپان میں5.2شدت کا زلزلہ ، کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی

اتوار 25 جون 2017 14:11

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) وسطی جاپان میں اتوار کی علی الصبح5.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی،یہ بات جاپانی اور امریکی حکام نے کہی۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ صبح 7:02(2202جی ایم ٹی) پر نگانو علاقے میں 30کلومیٹر مغرب میں اینا میں آیا اور اس کی گہرائی 10کلومیٹر(6میل) تھی۔

(جاری ہے)

سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے،جاپان کے محکمہ موسمیات نے کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔وسطی جاپان میں زلزلے کے جھٹکے کی وجہ سے شنکینسن بلٹ ٹرین سروس کو عارضی طور پر معطل کردیاگیا جبکہ خطے میں جوہری پاور پلانٹس میں کوئی غیرمعمولی تبدیلی محسوس نہیں کی گئی۔جاپان چار ٹیکٹانک پلیٹوں کے مرکز میں واقع ہے اور ہرسال نسبتاً زیادہ شدت کے زلزلے محسوس کئے جاتے ہیں تاہم عمارتوں کے سخت ضابطہ اخلاق اور اس پر سختی سے عملدرآمد کی وجہ سے شدید جھٹکوں سے اکثر کم نقصان ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :