اسرائیلی طیارے کی شام میں کارروائی

حملہ مقبوضہ گولان پہاڑیوں سے دس میزائل داغے جانے کے بعد کیا گیا،فوج

اتوار 25 جون 2017 14:10

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) اسرائیلی طیارے نے شام پر اس وقت فضائی حملہ کیا ہے جب جنگ زدہ ملک میں مقبوضہ گولان پہاڑیوں سے دس میزائل داغے گئے ہیں،یہ بات ایک فوجی ترجمان نے کہی ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائیہ نے شمالی گولان میں شامی حکومت کے دو ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا ہے اور مزید کہا کہ میزائل حملے میں کئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی خودمختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزی پر اسرائیل نے اقوام متحدہ کی علیحدگی بارے نگرانی کرنیوالی فورس(یو این ڈی او ایف ) سے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان 1974ء سے سیزفائر کو مانیٹر کررہی ہے ۔اسرائیل2011ء میں خانہ جنگی کے بعد سے شام میں کئی مرتبہ فضائی حملے کرچکا ہے ،جن میں سے بقول اسکے اکثر حملوں میں اسلحہ لے جانیوالے قافلوں اور اسکے لبنانی حریف گروپ حزب اللہ ،جو شامی حکومت کا اہم حامی ہے ،کے اسلحہ ڈپوز کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

اپریل میں اسرائیل نے بقول اسکے گولان پر ایک ہدف کو مار گرایا تھا جس کے چند گھنٹے بعد شام نے اس پر دمشق ائیر پورٹ کے نزدیک فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا تھا ۔اسرائیل نے دمشق حملے کی رپورٹ کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :