ہسپانوی کوسٹ گارڈز نے 200سے زائد تارکین وطن کو بچالیا

اتوار 25 جون 2017 14:10

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) ہسپانوی کوسٹ گارڈز نے گزشتہ روز 200سے زائد تارکین وطن کو اس وقت بچا لیا ہے جب وہ شمالی افریقہ سے یورپ میں خطرناک انداز میں سمندر پار کرنے کی کوشش کررہے تھے۔سپین کی میری ٹائم ریسکیو سروس کے ایک ترجمان نے فرانسیسی خبررساںادارے کو بتایا کہ جبرالٹر بندر گاہ اور بخیر ہ البوران میں پانچ کشتیوں سے 224افراد کو بچالیا گیا ہے جو سپین کو مراکو سے علیحدہ کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو زندہ بچانے کا پہلا واقعہ علی الصبح پیش آیا جب تین کشتیوں سے جبرالٹر کے جنوب میں درجنوں افراد کو بچایا گیا ۔مزید 72افراد کو بعد میں بچایاگیا جب یورپ کی بارڈر ایجنسی فرونٹکس کے ملکیتی طیارے کے ذریعے انکا سراغ لگایا گیا ۔سپین کے سمندری ریسکیو ادارے کا جمعرا ت کے روز کہنا تھا کہ اس نے صرف رواں ہفتے 400سے زائد تارکین وطن کو بچایا ہے ۔مراکو سے سپین سمندری راستہ نسبتاً مختصر ہے اور یہ سب سہارا اور شمالی افریقہ سے تارکین وطن کے لئے مشہور راستہ ہے جو یورپ تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :