یمن، حوثی رہ نما اپنی ہی ملیشیاؤں پر برس پڑا، کرپشن کا بھی الزام لگا ڈالا

اتوار 25 جون 2017 14:10

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) یمن میں حکومت کے خلاف سرگرم ایران نواز حوثی گروپ کے ایک سرکردہ لیڈر نے اپنی جماعت کی عسکری ملیشیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس پر کرپشن اور سرکاری محکموں کے ملازمین کو برطرف کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔عرب ٹیلی ویژن چینل کے مطابق محمد البحیتی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا میں مالی بدعنوانی اور ایک دوسرے کی کھینچا تانی عام ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

باغیوں میں عہدوں کے حصول کی دوڑ میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے تنظیم کی سینیر قیادت سے ملیشیاؤں میں ہونے والی کرپشن اور دیگر جرائم کا فوری طور پر نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔حوثیوں کی سیاسی کونسل کے رکن البحیتی کا کہنا ہے کہ حوثی گروپ کے تمام ذیلی گروپوں بالخصوص پارلیمانی اور سیکیورٹی دھڑوں میں مال بٹورنے کا مقابلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کے دور حکومت میں کئی ریاستی اداروں کے اہم عہدیداروں کو ان کی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :