بنگلادیش، ٹرک نے سڑک کنارے کھڑے لوگوں کو کچل دیا، 16 ہلاک

اتوار 25 جون 2017 14:10

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے 304 کلو میٹر کے فاصلے پر ضلع رانگ پور میں ٹرک اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو گیا اور 16 افراد کو روند دیا جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ دارالحکومت ڈھاکا سے 304 کلو میٹر کے فاصلے پر ضلع رانگ پور میں سیمنٹ سے لدا ایک ٹرک اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 16 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر طبی امداد کیلیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :