حرم شریف اور مسجد نبوی میں نماز عید کی ادائیگی

سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک مصر، جاپان ،عراق ،انڈونیشیا، ملائیشیا میں عید الفطرمنائی گئی

اتوار 25 جون 2017 14:10

ریاض/دبئی /ٹوکیو/لندن/جکارتہ /بغداد /کولالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2017ء) دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ معتمرین نے حرم شریف اور مسجد نبویﷺمیں نماز عید کی ادائیگی کی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت، اردن، فلسطین سمیت کئی خلیجی ممالک مصر اور جاپان میں اتوار کو عید الفطرمنائی گئی ہے ،جبکہ برطانیہ سمیت یورپ میں بعض مکاتب فکر کے افراد نے بھی اتوار کو عید منائی اور بعض آج پیر کو عید منائیں گے۔

عراق میں سنی اوقاف کی طرف سے اعلان کے مطابق اتوار کو عید الفطر منائی گئی اس کے علاوہ جاپان، انڈونیشیا، ملائیشیامیں بھی عید منائی گئی ہے ۔پیرس کی جامع مسجد نے بھی اتوار کو عید منانے کا اعلان کیا گیا تھا عمان میں چاند نظر نہ آنے پر آج پیر 26 جون کو عید کا پہلا دن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :