انجینئر یاسر گیلانی کی کوئٹہ ،کراچی ،پارہ چنار دھماکوں کی شدید مذمت

اتوار 25 جون 2017 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کوئٹہ کراچی اور پارہ چنار دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دھماکوں نے قوم کے عید کے قریب غم سے نڈھال کر دیا ہے حکومت خواب غفلت میں سوئی ہے اور پے در پے دھماکوں سے بھی جاگ نہیں رہی ہے عوام میں حکومت کی مجرمانہ غفلت پر گہری تشویش پائی جاتی ہے اور ایسے حکمرانوں کے لئے ابدی نیند سونے کے لئے دعائیں کر رہے ہیں شاہدرہ آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے بگڑتی ہوئی صورت حال نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے لوگوں میں دھماکوں کی وجہ سے خوف طاری ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حرکت میں ہیں جبکہ حکمران پاناما سکینڈل سے بچنے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

(جاری ہے)

وزراء اور مشیر اپنے محکموں پر توجہ دینے کی بجائے وزیر اعظم کی وکالت کرتے پھر رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف کوئی مربوط پالیسی نظر نہیں آ رہی۔ جس کی وجہ سے فسادیوں نے 20 کروڑ عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :