وزیر اعلیٰ پنجاب نے احمد پورشرقیہ میں پیش آنے والے المناک حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا ہے‘ وزیر قانون
آئل ٹینکر کو آبادی کے بالکل قریب حادثہ پیش آیا ،فوری بعد لوگوں کی بڑی تعدا د برتن اٹھا کر بہنے والے تیل کو اکٹھا کرنے پہنچ گئی ڈی این اے کے ذریعے شناخت کر کے لاشوں کومتاثرین کے حوالے کیا جائیگازیادہ تر زخمی 50 فیصد سے زائد جھلسے ہوئے ہیں‘ رانا ثنا اللہ
اتوار 25 جون 2017 14:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا ہے جس میں ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی ۔ یقینی طو رپر دیکھا جائے گاکہ انتظامیہ اور پولیس کو وہاں پہنچنے میں کتنا وقت درکار تھا ۔
لیکن بظاہر یہ واضح ہے کہ آئل ٹینکر بالکل آبادی کے قریب حادثے کا شکار ہوا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد برتن لے کر بہتا ہوا تیل اکٹھا کرنے کے لئے پہنچ گئی جبکہ کچھ لوگ وہاں کھڑے ہو کر دیکھ رہے تھے کہ آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحقیقات میں کسی کی کوتاہی ثابت ہوئی تو اسے اس حادثے کی شدت کے تناسب سے سزا دی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ متاثرہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے بھی تفتیش جاری ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ جھلس کر جاں بحق افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کیاجا رہا ہے اورشناخت کر کے لاشوں کومتاثرین کے حوالے کیا جائے گا ۔انہوںنے بتایا کہ زیادہ تر زخمی 50 فیصد سے زائد جھلسے ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.