وزیر داخلہ چودھری نثار کا سانحہ احمد پور شرقیہ پر اظہار افسوس،قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

اتوار 25 جون 2017 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سانحہ احمد پور شرقیہ بہاولپور پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے سانحہ احمد پور شرقیہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اس میں ہونے والے قیمتی جانوںکے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔