چینی صدر کا احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکرکے حادثے پر صدر مملکت ممنون حسین سے اظہار افسوس

اتوار 25 جون 2017 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے افسوسناک حادثے پر صدر مملکت ممنون حسین سے چینی صدر نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو ان کی اور حکومت چین کی طرف سے ہمدردی کے جذبات پہنچا دیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں چینی عوام پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت نے ہمدردی کے اظہار پر چینی مہمان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :