وزیر مملکت اطلاعات کا سانحہ احمدپور شرقیہ بہاولپور پر اظہار افسوس ،قیمتی جانوں کی ضیاع پر دکھ کا اظہار

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،وزیراعلی پنجاب خود نگرانی کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

اتوار 25 جون 2017 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے سانحہ احمدپور شرقیہ بہاولپور پر افسوس کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی جانوں کی ضیاع پر دلی دکھ کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات نے سانحہ احمد پور شرقیہ بہالپورمیں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب زخمیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کی خود نگرانی کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی طبی امداد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :