شائقین تھیٹر میں کامیڈی اور رقص دیکھنے کے لئے آتے ہیں‘ ‘ ہنی شہزادی

اتوار 25 جون 2017 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ ہنی شہزادی نے کہا ہے کہ شائقین تھیٹر میں کامیڈی اور رقص دیکھنے کے لئے آتے ہیں‘ لیکن بعض اداکاروں نے تھیٹر کو سرکس بنا ڈالا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہنی شہزادی نے کہا کہ کیونکہ وہ ایسے تماشے کرتی ہیں جس سے لگتا ہے کہ وہ ڈانس نہیں بلکہ سرکس میں تماشے کر رہی ہیں‘ پبلک میں ریٹنگ ایسے تماشے کرنے سے نہیں بلکہ اچھی پرفارمنس سے آتی ہے‘جو لوگ ڈانس کو برا کہتے ہیں وہ غلط کہتے ہیں‘ ڈانس برا نہیں ہوتا بلکہ جنہوںنے ڈانس کی شکل بگاڑ کر رکھ دی ہے۔