فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہم سب کو اتفاق سے کام کرنا ہوگا ‘ ہمایوں سعید

اتوار 25 جون 2017 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہم سب کو اتفاق سے کام کرنا ہوگا اور کراچی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر فلمو ں میں بھرپور سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ہماری جدوجہد رنگ لے آئی ہے۔ ہم نے اس وقت فلم میں سرمایہ کاری جب پروفیشنل فلمساز رسک لینے کے لیے تیار ہی نہیں تھے۔ یہ ہمارے لیے ایک چیلنج تھا کیونکہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنا کسی فرد واحد کا کام نہیں، اس لیے ہم سب کو باہمی اتفاق اور ایمانداری سے کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :