میوزک کے شعبے میں بھی اچھا رسپانس ملا ہے اورمستقبل میں مزید کام کرتی دکھائی دونگی‘ادکارہ مہوش حیات

اتوار 25 جون 2017 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء)ادکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ایکٹران لا کی کامیابی کے بعد میں خود پربھاری ذمے داری محسوس کرنے لگی ہوں‘ میوزک کے شعبے میں بھی اچھا رسپانس ملا ہے اورمستقبل میں مزید کام کرتی دکھائی دونگی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے کہا کہ ایک طرف تواپنے پرستاروں کی امیدوں پرآئندہ بھی پورا اترنے کے لیے کڑی محنت کرنا ہوگی اوردوسری جانب پاکستان فلم انڈسٹری کوانٹرنیشنل تک مارکیٹ لے جانے کے لیے ایسا کام کرنا ہوگا جوہراعتبار سے بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق ہو۔ میں نے توابھی سے اس سلسلہ میں کام شروع کردیا ہے۔