پاکستان نے ہی مجھے نام اورمقام دیا جتنا بھی شکر اداکروں وہ کم ہے‘ عمائمہ ملک

اتوار 25 جون 2017 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) نامور اداکارہ عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہی مجھے نام اورمقام دیا اوراس کے لیے میں جتنا بھی شکر اداکروں وہ کم ہے‘یہ میرے کیرئیرکی ابتدا ہے اورمجھے ابھی بہت سی کامیابیاں اپنے نام کرنا ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو عمائمہ ملک نے کہا کہ اپنے فنی سفرکے دوران بہت سے انٹرنیشنل ایوارڈز حاصل کیے ہیں اوراس موقع پرجب میرا نام پکارا جاتا تواس سے پہلے پاکستان کا نام آتا جومیرے لیے فخر کی بات ہے ۔ایک سوال کے جواب میں عمائمہ ملک نے کہا کہ مجھے فن اداکاری میں وہ کارنامے انجام دینا ہیں جو اس سے پہلے کسی پاکستانی فنکارکے کریڈٹ پرنہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :