دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ معتمرین کی حرم شریف اور مسجد نبویؐمیں نماز عید کی ادائیگی

سعودی عرب ،ْمتحدہ عرب امارات ،ْ قطر ،ْبحرین ،ْکویت ،ْاردن ،ْ فلسطین سمیت کئی خلیجی ممالک اور جاپان میں عید الفظرانتہائی احترام کیساتھ منائی گئی

اتوار 25 جون 2017 12:20

مدینہ منورہ /مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ معتمرین نے حرم شریف اور مسجد نبویؐمیں نماز عید کی ادائیگی کی جبکہ سعودی عرب ،ْمتحدہ عرب امارات ،ْ قطر ،ْبحرین ،ْکویت ،ْاردن ،ْ فلسطین سمیت کئی خلیجی ممالک اور جاپان میں عید الفظر انتہائی احترام اورجوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی برطانیہ سمیت یورپ میں بعض مکاتب فکر کے افراد نے اتوا ر کو عید منائی اور اور بعض (آج)پیر کو عید منائیں گے ۔

(جاری ہے)

عراق میں سنی اوقاف کے اعلان کے بعد عید الفطر منائی اس کے علاوہ جاپان، انڈونیشیا، ملائیشیامیں بھی عید منائی گئی پیرس کی جامع مسجد نے بھی عید منائی گئی عمان میں چاند نظر نہ آنے پر پیر 26 جون کو عید کا پہلا دن ہوگا۔