یورپی یونین کا مہاجرین کی واپسی میں تعاون نہ کرنے والے ممالک کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان

اتوار 25 جون 2017 12:20

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) یورپی یونین نے مہاجرین کی واپسی میں تعاون نہ کرنے والے ممالک کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

برسلز میں ہونے والے یورپی سربراہوں کے اجلاس کے دوران تمام یورپی ممالک نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ ایسے ممالک جن کے شہریوں کو یورپ میں بطور مہاجر رہنے کا کوئی حق نہیں اور جو اپنے ہاں سے یورپ آنے والے تارکین وطن کی واپسی میں تعاون نہیں کر رہے ان ملکوں کے شہریوں کو مستقبل میں یورپی ممالک کے ویزے جارے کرنے میں سختی کر دی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اعلیٰ یورپی سفارت کار کا کہنا تھا کہ ہم ویزے محدود کرکے ان ممالک کو اپنے شہریوں کی وطن واپسی پر قائل کر سکتے ہیں۔سفارت کار کے مطابق ایسے ممالک کی حکمران اشرافیہ اور امیر طبقے کیلئے یورپی یونین کے رکن ممالک کے ویزوں کا حصول سخت بنا کر انہیں دبائو میں لایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :