وفاقی حکومت کاعید کی چھٹیوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کااعلان

اتوار 25 جون 2017 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ، وزیر مملکت عابد شیر علی کہتے ہیں عید خوشی کا موقع ہے، لوڈ شیڈنگ نہ کرکے عوام میں خوشیاں بانٹنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت 19ہزار 252میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ریکارڈ قائم کر چکی ہے، ہمارے پاس سسٹم میں دینے کے لیے اضافی بجلی موجود ہے۔ ہم آئندہ 6 سے 8ماہ میں بجلی پیداوار 25ہزار میگاواٹ تک بڑھا ئیں گے۔وزیر مملکت پانی وبجلی نے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ان کی طلب کے مطابق پوری بجلی فراہم کریں گے ، بجلی چوروں اور نقصان والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :