پاکستان میں پہلی بار کسی خواجہ سرا کو پاسپورٹ جاری‘ جنس ایکس ظاہر کی گئی ہے

اتوار 25 جون 2017 12:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) پاکستان میں پہلی بار کسی خواجہ سراکوپاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے جس میں اس کی جنس ایکس ظاہرکی گئی ہے۔یہ پاسپورٹ پشاورکے خواجہ سرا فرزانہ جان کوجاری کیا گیاہے اور اس نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیلئے اب بیرون ملک سفر اور اپنے کازکیلئے کام کرنا زیادہ آسان ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

پاسپورٹ کا اجراء ایک قدامت پسند پاکستانی معاشرے کا اہم واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

فرزانہ نے اے ایف پی کوبتایاکہ اسے پاسپورٹ موصول ہوگیاہے جس میں اس کی جنس ایکس ظاہرکی گئی ہے جبکہ ماضی میں جاری ہونے والے پاسپورٹ میں اس کی جنس’’مرد‘‘ ظاہرکی گئی تھی۔ ٹرانس ایکشن نامی تنظیم کی بانی صدرفرزانہ نے بتایاکہ اس نے حکام کو بتا دیا تھاکہ اگر اس کی جنس مرد ظاہر کی گئی تووہ پاسپورٹ وصول نہیں کریگی۔

متعلقہ عنوان :