آئل ٹینکر حادثے میں جھلس کر 123 افراد جاں بحق ہوئے‘ 25 سے 30 فیصد افراد 80 فیصد سے زائد جھلسے ہیں‘ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اپنا ہیلی کاپٹر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے دیدیا‘ ہدایت کی ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں‘ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا بیان

اتوار 25 جون 2017 12:20

آئل ٹینکر حادثے میں جھلس کر 123 افراد جاں بحق ہوئے‘ 25 سے 30 فیصد افراد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ آئل ٹینکر حادثے میں آگ میں جھلس کر 123 افراد جاں بحق ہوگئے‘ 25 سے 30 فیصد افراد 80 فیصد سے زائد جھلسے ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنا ہیلی کاپٹر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے دیدیا‘ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان پنجان حکومت ملک احمد خان کے مطابق آئل ٹینکر حادثے میں 123افراد جاں بحق ہوگئے‘ سو کے قریب افراد زخمی بھی ہیں پچیس سے تیس فیصد افراد 80 فیصد سے زائد جھلسے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا ہیلی کاپٹر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو جہاں علاج کی ضرورت ہے منتقل کیا جائے۔ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :