آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئل ٹینکر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

آرمی چیف کی پاک فوج کو سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت ‘ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے روانہ‘ ہیلی کاپٹر زخمیوں کو ہسپتالوں اور برن سنٹرز میں منتقل کریں گے

اتوار 25 جون 2017 12:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئل ٹینکر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا‘ آرمی چیف نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کی‘ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے روانہ‘ ہیلی کاپٹر زخمیوں کو ہسپتالوں اور برن سنٹرز میں منتقل کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آئل ٹینکر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی ہدایت کی۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے روانہ ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر زخمیوں کو ہسپتالوں اور برن سنٹرز میں منتقل کریں گے۔