وزیراعظم نواز شریف کاآئل ٹینکر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس ‘جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی

زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں‘ وزیر اعظم کی صوبائی انتظامیہ کو ہدایت

اتوار 25 جون 2017 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا‘ آئل ٹینکر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے‘ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا‘ صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا آئل ٹینکر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے۔ انہوں نے صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔