Live Updates

بہاولپور ‘آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ‘140افراد جاں بحق ‘ 100 سے زائد زخمی ،زخمی وکٹوریہ ہسپتال اور قریبی ہسپتالوں میں منتقل ‘ درجنوں کی حالت تشویش ناک ‘ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،ْزخمیوں میں بیشتر 80 فیصد سے زائد جھلس گئے‘ لاشوں کی ڈی این اے کے بغیر شناخت ناممکن ہو گئی،آرمی چیف کی پاک فوج کو سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت پر پاک فوج کے ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے روانہ‘ ہیلی کاپٹر زخمیوں کو ہسپتالوں اور برن سنٹرز میں منتقل کریں گے،و زیر اعلیٰ شہباز شریف نے ریسکیو آپریشن کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر بھی دیدیا

اتوار 25 جون 2017 12:20

بہاولپور ‘آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ‘140افراد جاں بحق ‘ 100 سے زائد ..
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2017ء) بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 140افراد جاں بحق ‘ 100 سے زائد زخمی ہوگئے‘ درجنوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ‘ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے آنے والا ایک ٹینکر الٹ گیا اور اس میں سے تیل بہنے لگا‘ قریبی موجود آبادی کے لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے جمع ہوگئی جس دوران ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا‘ زخمیوں کو وکٹوریہ ہسپتال اور قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا‘ زخمیوں میں بیشتر 80 فیصد سے زائد جھلس چکے ہیں ‘آرمی چیف کی پاک فوج کو سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت پر پاک فوج کے ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے روانہ‘ ہیلی کاپٹر زخمیوں کو ہسپتالوں اور برن سنٹرز میں منتقل کریں گے‘ و زیر اعلیٰ شہباز شریف نے ریسکیو آپریشن کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر بھی دیدیا‘لاشیں جھلسنے باعث ڈی این اے کے بغیر شناخت ناممکن ہو گئی۔

(جاری ہے)

حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر وزیر اعظم نواز شریف ‘ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ عمران خان وزیر اعلیٰ شہباز شریف و دیگر کا اظہار افسوس ‘ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ا ظہار ‘ وزیر اعظم کی صوبائی انتظامیہ کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو بہاولپور احمد پور شرقیہ کے قریب آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 140 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر پھٹنے کا واقعہ قومی شاہراہ پل پکا کے قریب اس وقت پیش آیا جب کراچی سے آنے والا ایک آئل ٹینکر الٹ گیا اور اس میں سے تیل بہنے لگا۔ قریبی موجود آبادی کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد تیل جمع کرنے کیلئے وہاں جمع ہوگئی۔ اس دوران آئل ٹینکر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 123 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

آگ نے پاس سے گزرتے 75 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ زخمیوں میں بیشتر 80 فیصد سے زائد جھلس چکے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشیں بری طرح جھلسی ہوئی ہیں اور ان کی شناخت بغیر ڈی این اے ممکن نہیں ہے۔ زخمیوں کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور سمیت قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاک فوج کے جوان موقع پر امدادی سرگرمیوں کیلئے پہنچ گئے۔ فوج نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر وزیر اعظم نواز شریف ‘ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ عمران خان وزیر اعلیٰ شہباز شریف و دیگر کا اظہار افسوس ‘ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ا ظہار ‘ وزیر اعظم کی صوبائی انتظامیہ کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات