گلوکارہ عائشہ بلوچ نے میوزیکل البم کی ریکارڈنگ مکمل کرلی

�ولائی کو البم کا پہلا ویڈیو گانا ریلیز کیا جائے گا جس میں عائشہ بلوچ بطور ماڈل بھی پرفارم کیا ہے

اتوار 25 جون 2017 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء)گلوکارہ عائشہ بلوچ نے اپنے میوزیکل البم کی ریکارڈنگ مکمل کرلی ،15جولائی کو البم کا پہلا ویڈیو گانا ریلیز کیا جائے گا جس میں عائشہ بلوچ بطور ماڈل بھی پرفارم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ عائشہ بلوچ اپنے نئے میوزیکل البم کے 10آڈیو گانوں کی ریکارڈنگ مکمل کرچکی ہیں اور آج کل اس کی ویڈیو کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ بطور ماڈل خود بھی جلوہ گر ہوں گی ۔البم کے پہلے گانے کی ویڈیو15جولائی کو ریلیز کردی جائے گی۔