ْپی ٹی وی سمیت نجی ٹی وی چینلز پر عید الفطر کے تین روز رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جائیں گے

اتوار 25 جون 2017 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) پی ٹی وی سمیت نجی ٹی وی چینلز پر عید الفطر کے تین روز رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جائیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق عید الفطر پر ٹی وی چینلز سے میوزیکل شوز ،کامیڈی ڈرامے ،مزاحیہ شاعری ،خاکے اور پاکستانی فلمیں پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

عید کے تین روز پیش کی جانی والی ٹرانسمیشن میں گلوکارہ شاہدہ منی ،حمیر ارشد ،حدیقہ کیانی ،رابی پیر زادہ ،شبنم مجید ،عارف لوہار ،جوا د احمد ،مدیحہ شاہ ،میرا ،ثنا، نور،صاحبہ، ریمبو،احسن خان،نعمان اعجاز،بشریٰ انصاری ،حنا دلپذیر ، سارہ بلوچ،فواد خان ،معمر رانا،عائشہ بخش،صبا قمر ، مہرانساء، امان اللہ،افتخار ٹھاکر ،قیصر پیا،آغا ماجد،سیلم البیلا،واجد خان ،حسن مراد ،ہنی البیلا،ناصر چنیوٹی ،روبی انعم ،ببو رانا،سہیل احمد ،امانت چن ،نواز انجم ،جواد وسیم ،سخاوت ناز،گلفام ،اکرم داس ،شاہد خان سمیت دیگر اداکار شریک ہونگے ۔

تین روز تک جاری خصوصی عید ٹرانسمیشن پر پاکستان کی پرانی یادگار فلمیں بھی پیش کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :