ذوالقرنین حیدر عید الفطر پر اسٹیج ڈرامہ ’’نو بے بی نو‘‘ پیش کریں گے

اتوار 25 جون 2017 11:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) رائٹر ، ڈائریکٹر و سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کا اسٹیج ڈرامہ ’’نو بے بی نو‘‘ عید الفطر پر آرٹ کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیا جائے گا۔ڈرامے کی کاسٹ میں سلومی ،شانزے ،شیبابٹ ،تہمینہ ،باطن فاروقی ،شہزاد رضا،چاند پوری ،عبدالہادی اورذوالقرنین حیدر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کا میوزیکل مجتبیٰ شاہد نے ترتیب دیا ہے ۔ڈرامے کے پروڈوسر طہارت علی خان ہیں ۔عیدالفطر کے پہلے تین روز 2شو ہونگے اور اتوار کے روز بھی 2شو ہونگے ۔ذوالقرنین حیدر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے طویل عرصے کے بعد ڈرامے کی ساری کاسٹ کو اکٹھا کیا ہے اور یہ کراچی کی فیملیوں کے لیے بہترین ،اصلاحی اور کامیڈی ڈرامہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد اسی کاسٹ کے ساتھ لاہور میں بھی اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :