پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو واپسی ،لاہور سنسان ہو گیا

اتوار 25 جون 2017 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی سے لاہور سنسان ہو گیا ،عام دنوں میں ٹریفک سے جام رہنے والی شاہراہوں پر ہو کا عالم ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نہ صرف پنجاب کے مختلف اضلاع بلکہ دیگر صوبوں سے لاکھوں افراد روزگاراور تعلیم کے سلسلہ میں صوبائی دارالحکومت میںمقیم ہیںجو ہر سال اہم تہواروں پر اپنے آبائی علاقوںکو روانہ ہو جاتے ہیں۔

امسال بھی دوسرے علاقوں سے تعلق رکھنے والے عید الفطر کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے آبائی علاقوں کوروانہ ہو گئے ہیں جس سے نہ صرف لاہور میں گہما گہمی ختم ہو گئی ہے بلکہ لاہور کی شاہراہوں پر بھی ہو کا عالم ہے ۔ پردیسیوں کی واپسی کا عمل آئندہ اتوار سے شروع ہوگا جس سے ووبارہ لاہور کی رونقیں لوٹ آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :