پیپلز پارٹی ایک نظریے کا نام ہے اسے کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ‘ قمر زمان کائرہ

آنیوالے دنوں میںملکی سیاست کا نقشہ تبدیل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ،حکمران پانامہ سے پیچھا نہیں چھڑا سکیں گے‘ انٹر ویو

اتوار 25 جون 2017 11:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک نظریے کا نام ہے اسے کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،آنے والے دنوں میںملکی سیاست کا نقشہ تبدیل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ،حکمران جو مرضی کر لیں اب پانامہ سے اپنا پیچھا نہیں چھڑا سکیں گے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ لوگوں کو عزت اور مقام دیا ہے اسے کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

بے وفائی کرنے والوں کو آئندہ عام انتخابات میں عوام اور کارکنو ں کے غضب کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی پیپلز پارٹی کو چھوڑا اس کی سیاست کا جنازہ نکل گیا اور اس کی بہت سی زندہ مثالیں موجود ہیں۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی طور پر متحرک ہو رہی ہے اور اسی وجہ سے حکمرانوں کی بے چینی واضح ہے ۔ آئندہ عام انتخابات کے لئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کچھ اہم رہنمائوں کے پارٹی چھوڑ کر جانے کے حوالے سے جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ قطعاً بے بنیاد ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ عید الفطر کے بعد سیاست کا نقشہ تبدیل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ حکمران جو مرضی کر لیں اب پانامہ سے اپنا پیچھا نہیں چھڑا سکیں گے اور انجام بہت قریب ہے ۔