حکومتی شخصیات ، سیاستدان ملک کے مختلف علاقوں اور بیرون ممالک عید الفطر منائینگے

اتوار 25 جون 2017 11:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) اعلیٰ حکومتی شخصیات اور سیاستدان ملک کے مختلف علاقوں اور بیرون ممالک عید الفطر منائیں گے ۔ صدر مملکت ممنون حسین اسلام آباد ،وزیراعظم نواز شریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لندن ،آصف علی زرداری بیرون ملک ،،عمران خان کوہستان ،پرویز مشرف دبئی میں عید منائیں گے۔ امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید عید نظر بندی میں منائیں گے ۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو،آصفہ اور بختاور عید الفطر نوڈیرو سندھ میں منائیں گے ۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سکھرمیں ،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف، حمزہ شہباز ،وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق لاہور میں عید منائیں گے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق عید بیرون ملک منائیں گے ، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ بھی علاج کے لئے لندن میںمقیم ہیں وہ بھی عید الفطر وہاں ہی منائیں گے۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا پشاور ،وزیراعلی خیبر پختونخوا ہ پرویز خٹک نوشہرہ میں اپنے آبائی گائوں مانکی شریف میں عید منائیں گے ۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلی ثنا اللہ زہری کوئٹہ میں عید منائیں گے۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ،مخدوم جاوید ہاشمی،شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن عید الفطر اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے ۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد اور اعجاز الحق راولپنڈی،مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین ، مرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویز الٰہی گجرات میں عید منائیں گے ۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق سعودی عرب اور اسفند یار ولی چارسدہ میں موجود ہوں گے۔جمعیت علما ء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی روجھان جمالی،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ داہڑ شریف اور گورنر سندھ محمد زبیر ،ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کراچی میں عید منائیں گے۔

متعلقہ عنوان :