او شیا جیکسن جے آر سوانح عمری پر بننے والی فلم’’ ڈوک ‘‘ میں بیس بال کے کھلاڑی ڈوک ایلس کا کردار ادا کریں گے

اتوار 25 جون 2017 11:10

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء)ہالی وڈ اداکار او شیا جیکسن جونیئر فلم’’ ڈوک ‘‘ میں امریکی بیس بال کے کھلاڑی ڈوک ایلس کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی بیس بال کے کھلاڑی ڈوک ایلس کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’’ڈوک‘‘کی پیشکار او شیا کے والد، ڈیوڈ پرموٹ اور جیف ویٹنز دیں گے جبکہ فلم کا سکرپٹ جوائے پوچ نے لکھا ۔