پاکستانی سنیما کی تاریخ میں سب سے مہنگی فلم ’’یلغار‘‘ عید پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

اداکار ہمایوں سعید پہلی بار منفی کردار میں نظر آئیں گے

اتوار 25 جون 2017 11:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) پاکستانی سنیما کی تاریخ میں اب تک کی سب سے مہنگی فلم ’’یلغار‘‘ عید پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ہدایت کار بلال لاشاری کی 2013 میں ریلیز ہونے والی کامیاب ترین فلم ’’وار‘‘ پاکستانی سنیما کی تاریخ میں خوشگوار اضافہ تھی جس نے کامیابی کے ساتھ بے پناہ عوامی مقبولیت بھی حاصل کی یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار ایک بار پھر اپنی ٹیم کے ساتھ ’یلغار‘ کیلئے تیار ہیں تاہم فلم ’’یلغار‘‘ کی ہدایات بلال لاشاری کی جگہ حسن وقاص رانا نے دی ہیں جب کہ فلم کی کہانی سوات میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کے گرد گھومتی ہے۔

فلم ’وار‘ کی طرح ’یلغار‘ میں بھی پاکستان کے نامور اداکار شان نے مرکزی کردار نبھایا ،ْ اداکار ہمایوں سعید پہلی بار منفی کردار میں نظر آئیں گے، عائشہ عمر، ایوب کھوسہ، عدنان صدیقی، ارمینا رانا خان، بلال اشرف، گوہر رشید اور ثنا بٴْچّہ بھی فلم کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ ارمینا رانا خان نے اس فلم میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا ،ْ حقیقی زندگی میں صحافت سے تعلق رکھنے والی ثنا بچہ نے فلم میں بھی خاتون صحافی کا کردار ہی ادا کیا ہے۔

ہدایت کار حسن وقاص کے مطابق فلم میں ایکشن، مزاح اور رومانس سمیت ہر وہ چیز شامل ہے جو ناظرین کو سینما گھروں کی طرف کھینچ لائیگی ،ْ فلم کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار، گن شپ ہیلی کاپٹر، دھماکہ خیز مواد وغیرہ سب کچھ اصل استعمال کیا گیا اور نوجوان اداکاروں کو فوج کی ابتدائی ٹریننگ بھی دی گئی یہی وجہ ہے کہ فلم کو مکمل ہونے میں طویل عرصہ لگ گیا۔

متعلقہ عنوان :