سلمان خان کی فلم سلطان کو چین کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا

رواں سال ’سلطان‘ بھی چین کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

اتوار 25 جون 2017 11:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ 2016 کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی تھی جسے مداحوں سمیت تجزیہ کاروں کی بھی خوب داد موصول ہوئی، اب اس فلم کو چین کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے ایوارڈ سے بھی نواز دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’سلطان‘ نے 20ویں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

علی عباس ظفر کی ہدایات میں بننے والی فلم میں سلمان خان نے پہلوان کا کردار ادا کیا تھا ،ْان کے ہمراہ انوشکا شرما نے مرکزی اداکارہ کا کردار کیا۔اس حوالے سے فلم کے ہدایت کار نے کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں، شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا حصہ بننے میں بیحد فخر محسوس کررہا ہوں ،ْخیال رہے کہ عامر خان کی ’دنگل‘ کے چین میں شاندار کامیابی کے بعد رواں سال ’سلطان‘ بھی چین کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :