نادیہ خان 17 سالوں پر ایک مرتبہ پھر ڈراموں میں کام کرتی نظر آئیں گی

ڈرامے میں سوشل میڈیا سے پیش آنے والے مسائل دکھائے جائیں گے

اتوار 25 جون 2017 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) پاکستان کی نامور میزبان نادیہ خان 17 سالوں پر ایک مرتبہ پھر ڈراموں میں کام کرتی نظر آئیں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہاکہ بگ بینگ پروڈکشنز چند دلچسیپ ڈرامے بنانے جارہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ایک ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھری جس کی ہدایت کاری بدر محمود کررہے ہیں۔

نادیہ خان اپنے ڈرامے میں سمیع خان اور صبا حمید کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اپنے کردار کے حوالے سے بہت زیادہ نہیں بتا سکتی لیکن اتنا ضرور بتانا چاہوں گی کہ ڈرامے میں عام لوگوں کو پیش کیا گیا ہے، اس کی کہانی جذباتی ہے۔ڈرامے میں سوشل میڈیا سے پیش آنے والے مسائل دکھائے جائیں گے۔ڈراموں میں اپنی واپسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پہلے مجھے لگتا تھا کہ ڈرامے میزبانی سے بہتر نہیں تاہم اب یہ کافی بہتر ہوچکے ہیں، مجھے مشکل کردار کرنا پسند ہیں۔انہوں نے کہا کہ واپسی کے بعد انہیں کافی بہترین ڈراموں کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :