ویڈیو گیم ’’ مڈل ارتھ ،ْشیڈوآف وار‘‘ کا ٹریلر جاری

اتوار 25 جون 2017 11:10

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء)مار دھاڑ کے مناظر سے بھرپور نیا ویڈیو گیم ’’ مڈل ارتھ:شیڈوآف وار‘‘ متعارف کر ادیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق وارنر بروس گیمز کے اشتراک سے تیار ہونے والی سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں تلوار بازی میں ماہر ایک ایسا جانباز جنگجو موجود ہے جواپنے روایتی انداز میں خطرناک دشمنوں کا خاتمہ کرتا نظر آرہا ہے ،ْسنسنی خیزگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کرائے گئے ہیں جس میں نہ صرف ایکشن شامل ہے بلکہ دیگر کئی ایسے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوںگے۔

ہتھیاروں سے لیس طاقتورجنگجوئوں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم22اگست کو لانچ کر دیا جائیگا جوپی سی ،ایکس باکس ون اور تھری، پلے اسٹیشن فور کیلئے موزوں ہے۔