فلم ‘‘دی گریس فیلڈ انسیڈنٹ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

سنسنی سے بھرپور فلم 27جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 25 جون 2017 11:10

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) ہالی ووڈ ایکشن فلم ‘‘دی گریس فیلڈ انسیڈنٹ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق میتھیو راتھے کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی تین جوڑوں کے گرد گھوم رہی ہے جو چھٹیاں گزارنے کیلئے ایک پر تعیش کیبن کا رخ کرتے ہیں تاہم اس ہی دوران مصیبت کا شکار ہوجاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں لارنس ڈوفینائس،جولیٹ گوسلین،لوری گراہم،کمبرلے لیفریر،ایلکس سی ناچی اور میتھیو راتھے شامل ہیں۔پیٹ بریسن اور سرگے فیڈرو کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم 27جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :