آرمی چیف کا بہاولپور میں آئل ٹینکر حادثے پرافسوس کا اظہار،ریسکیو، ریلیف سروس میں سول انتظامیہ کی مدد کیلیے ہدایات جاری کردیں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 25 جون 2017 10:32

آرمی چیف کا بہاولپور میں آئل ٹینکر حادثے پرافسوس کا اظہار،ریسکیو، ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جون۔2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور میں آئل ٹینکر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نو حادثےمیں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امدادی کارروائیوں میں ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔آرمی چیف نے ریسکیو،ریلیف سروس  میں سول انتظامیہ کی مدد کیلیے ہدایات جاری کر دیں۔پاک فوج کے ہیلی کاپٹرامدادی کارروائیوں کے لئےروانہ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :