نیپلی ماسٹف کتے کو دنیا کے بدصورت ترین کتے کا اعزاز مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 24 جون 2017 23:35

نیپلی ماسٹف کتے کو دنیا کے بدصورت ترین کتے کا اعزاز مل گیا

125 پاؤنڈ وزنی نیپلی ماسٹف (Neapolitan Mastiff) نسل کی مارتھا نامی کتیا کو جمعے کو سونوما مارین فیئر کیلیفورنیا میں دنیا کے بدصورت ترین کتے کا اعزاز مل گیا۔
مارتھا کی سوئی ہوئی آنکھوں اور ڈھلکی ہوئی جلد کے باعث اسے دنیا کے بدصورت ترین کتے کا 29 سالانہ مقابلہ جیتنے میں کوئی خاص مشکل پیش نہیں آئی۔ بدصورت ترین کتیا ہوتے ہوئے بھی مارتھا کی مالکن کو یہ بُری نہیں لگتی ۔

(جاری ہے)

وہ اسے اب بھی پیار کرتی ہے۔
مارتھا کی مالکن شرلی زینڈر کا کہنا ہے کہ آپ اسے بد صورت کہہ سکتے ہیں لیکن میرے خیال میں وہ خوبصورت ہے۔
شرلی ایک انیمل کنٹرول آفیسر اور ریسکو پراجیکٹ کی بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل ہے۔ انہوں نے مارتھا کو جانوروں کے تحفظی مرکز سے بچایا تھا، جس کے بعد اس نے دنیا کے بدصورت ترین کتے کا خطاب جیتا۔اس اعزاز کے ساتھ مارتھا کو 1500 ڈالر ، نیویارک کا دورہ اور چمکدار ٹرافی بھی انعام میں ملی۔

متعلقہ عنوان :