پشاور،گورنر خیبرپختونخوا کی بم دھماکوں میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت

رآخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ،اقبال ظفرجھگڑا

ہفتہ 24 جون 2017 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) گورنر خیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے ہفتہ کی شام سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور وہاں جمعہ کے روز کرم ایجنسی کے صدرمقام پاراچنار میں طوری بازار میں بم دھماکوں میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

گورنر فرداً فرداً زخمیوں سے ملے اور ان کی حوصلہ افزائی کی اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہے اورآخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔گورنرنے کہاکہ واقعے میں ملوث افراد کوکیفرکردار تک پہنچایاجائیگا۔#