Live Updates

پارٹی کوچھوڑکرجانے والوں کے باعث پنجاب میں مشکلات کاسامناہے ،قمرزمان کائرہ

جن حلقوں سے یہ لوگ گئے ہیں وہاں اچھے لوگ موجودہیں ،اقتدارکے لئے اچانک پارٹی تبدیل کرنے والے نہ توپیپلزپارٹی ،عمران خان اورنہ ہی ملک کیلئے مخلص ہیں ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

ہفتہ 24 جون 2017 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ پارٹی کوچھوڑکرجانے والوں کے باعث پنجاب میں مشکلات کاسامناہے ،مگرجن حلقوں سے یہ لوگ گئے ہیں وہاں اچھے لوگ موجودہیں ،اقتدارکے لئے اچانک پارٹی تبدیل کرنے والے نہ توپیپلزپارٹی ،عمران خان اورنہ ہی ملک کیلئے مخلص ہیں ۔

نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوںنے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بہت سے منتخب نمائندے پارٹی کوچھوڑکرگئے ہیں ان کی وجہ سے پنجاب میں پارٹی کومشکلات کاسامناہے ،سینیٹربابراعوان کچھ عرصے سے پیپلزپارٹی سے دورتھے وہ نہ توپارٹی میٹنگ میں اورنہ ہی پروگرام میں شامل ہوتے تھے ،مگرسینیٹرشپ کے مزے لیتے رہے اب جب سینٹ کے الیکشن میں 6ماہ باقی رہ گئے تواستعفیٰ دیدیا۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان 2008ء میں ق لیگ سے پیپلزپارٹی میں شامل ہوئیں ،پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرمنتخب ہوئیں اورپانچ سال وزارت کے مزے لئے جب وفاقی وزیرتھی تواس وقت ان کوپیپلزپارٹی میں کوئی خرابیاں نظرنہیں آئیں ،انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کوچھوڑکرجانے والوں کے متعلق عمران خان ماضی میں غلط زبان استعمال کرتے رہے ہیں ،جن حلقوں سے یہ لوگ گئے ہیں وہاں پرہمارے پاس اچھے لوگ موجودہیں ،وہ کامیاب ہوں گے ۔جن لوگوں نے پارٹی چھوڑکرجاناتھاوہ چلے گئے امیدہے کہ اب کوئی نہیں جائیگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات