Live Updates

کوئی وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سازش نہیں کر رہا ، وہ خود اپنے خلاف سازش کر رہے ہیں،ندز محمد گوندل

وہ تو خود کٹھ پتلی ہیں منی ٹریل نہ دے کر خود اپنے پائوں پر کلہاڑی ما ررہے ہیں، یہ نہ ہو ان کی ضد کی وجہ سے پورے جمہوری نظام کی بساط ہی لپیٹ دی جائے ، کرپٹ مافیا کے خلاف عمران خان کے ڈٹ جانے کی وجہ سے تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں، خصوصی گفتگو

ہفتہ 24 جون 2017 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی سے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے نذر محمد گوندل نے کہا ہے کہ کوئی وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سازش نہیں کر رہا ، وہ خود اپنے خلاف سازش کر رہے ہیں وہ تو خود کٹھ پتلی ہیں منی ٹریل نہ دے کر خود اپنے پائو ں پر کلہاڑی ما ررہے ہیں، یہ نہ ہو ان کی ضد کی وجہ سے پورے جمہوری نظام کی بساط ہی لپیٹ دی جائے ، کرپٹ مافیا کے خلاف عمران خان کے ڈٹ جانے کی وجہ سے تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں۔

خصوصی گفتگو میں سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کا کہنا تھا کہ انہوں نی2013کے انتخابات کے بعد ہی سیاسی مستقبل کا سوچنا شروع کر دیا تھا کیونکہ پیپلز پارٹی کی حد سے زیادہ مفاہمتی پالیسی نے اسے پنجاب میں بہت نقصان پہنچایا بلکہ میں تو کہوں گا کہ یہ مفاہمتی پالیسی سے زیادہ این آر او تھا کہ ایک باری ان کی ایک ہماری ، بے نظیر بھٹو ہوتی تھیں تو ہمیںکوئی بھی مسئلہ ہوتا تو فورا حل کرواتیں مگر اب ایسا نہیں ہے اب والی پارٹی وہ نہیں رہی اور میرے لئے پیپلز پارٹی سے چالیس سالہ رفاقت ختم کرنا آسان نہیں تھا۔

(جاری ہے)

بے نظیر بھٹو کے بعد پیپلز پارٹی ڈلیور ہی نہیں کر سکی پنجاب میں پیپلز پارٹی کا حال سب کے سامنے ہے جبکہ ن لیگ نے سیاسی انتقام کی انتہا کردی ہے دل و دماغ میں بہت کچھ چل رہا تھا لیکن عوام جیت گئے کیونکہ میں نے منڈی بھاو الدین کی عوام سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا اور میرے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی وجہ یہ بھی ہے کہ عمران خان تنہا کرپٹ مافیا کے آگے ڈٹا ہوا ہے اور اس نے حکمرانوں کو جس طرح للکارا ہے اس سے امید ہے کہ واقعی تبدیلی آئے گی ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے بھائی ظفر گوندل کو نا کردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے۔

حالانکہ وہ سی ایس پی افیسر ہیں انھیں میرٹ پر ای او بی آئی کا چئیرمین لگایا گیا اور اس نے اس ادارے کے ریونیو کو کئی گنا کر دیا میرے تحریک انصاف میں شامل ہونے کے بعد ظفر گوندل مزید زیر عتاب آگیا ای او بی آئی میگا سکینڈل ہے تو آج تک کچھ ثابت کیوں نہیں ہوا اسے آج تک چارج شیٹ تک نہیں دی گئی میں اگر مسلم لیگ ن میں شامل ہوجاتا تو صاف ستھرا تھا تحریک انصاف میں چلا گیا تو انہوں نے انتقامی کاروائیوں کی انتہا کر دی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہماری وجہ سے ظفر گوندل کو دوسال جیل کاٹنا پڑی۔

ہمیں جھکانے کے لئے کئی بار پیش کش کی گئی مگر ہم نہیں جھکے۔ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی خود نواز شریف اور ان کی حکومت ہے۔وہ تو جے آئی ٹی میں پیش ہو کر بھی منی ٹریل ثابت نہیں کر سکے۔انھیں استعفی دینا چایئے تھا کیونکہ ان پر سنگین الزامات ہیں آج کسان سمیت تاجر اور صنعت کار رو رہا ہے۔ جب میں وفاقی وزیر خوراک تھا تو کسانوں کو اتنی مراعات دیں کہ ہو خوش ہوگئے اج وہ اپنی اجناس سڑکوں پر بہا رہے ہیں ضائع کر رہے ہیں اور حکومت کو کوئی پروا نہیں ہے ٹیکسٹائل کی صنعت کو بھی حکومت تباہ کرنے پر تلی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سادہ طبیعت انسان ہوں ، سادہ غذا کھاتا ہوں۔موسیقی کا زیادہ شوقین نہیں،کبھی کبھار سن لیتا ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات