سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب و خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظرآگیا ، عیدالفطر (آج) منائی جائیگی

ہفتہ 24 جون 2017 22:11

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب اور خلیجی ممالک میں شوال المکرم کا چاند نظرآگیا ہے جہاں عیدالفطر (آج) اتوار کو منائی جائیگی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کیلئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران کو مختلف ذرائع سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد وہاں عیدالفطر (آج) اتوار کو منانے کا اعلان کیا گیا ۔اس کے علاوہ انڈونیشیا،ملائیشیا، سنگاپور،برونائی، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں بھی شوال کا چاند نظرآگیا ہے جس کے بعد ان ممالک میں عید الفطر منائی جائے گی۔