وزیر اعظم کی قیادت نے ملک کو تیز تر ترقی اور خوشحاکی کی راہ پر گامزن کیا ہے، انجینئر خرم دستگیر خان

حکومت ملاکنڈ ڈویژن اور باجور ایجنسی میں تمباکو کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے، بیان

ہفتہ 24 جون 2017 22:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء)؛وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت نے ملک کو تیز تر ترقی اور خوشحاکی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ 2013ء میں صورتحال انتہائی خراب تھی اور ملک کو دہشت گردی، لوڈشیڈنگ اور اقتصادی عدم استحکام کا سامنا تھا لیکن وزیر اعظم محمد نواز شریف کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں اب صورتحال کہیں بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملاکنڈ ڈویژن اور باجور ایجنسی میں تمباکو کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کاشتکاروں کو فی ایکڑ پیداوار میں اضافی کیلئے جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے خطے میں تیرقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔