آوائی سی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے، دختران ملت

ہفتہ 24 جون 2017 22:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کو چاہئے کہ وہ کشمیری حریت رہنمائوں کو اپنے اجلاسوں میں مدعو کرنے کے بجائے حقائق جاننے کے لیے اپنی ٹیم مقبوضہ علاقے میں بھیجے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عابد جان میں منعقد ہونے والے اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں تنظیم کی سربراہ آسیہ اندرابی کو مدعو کرنے پراسکا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہ چونکہ آسیہ اندرابی اپنی ساتھی فہمیدہ صوفی کے ہمراہ 26اپریل سے جموں خطے کی امپھالہ جیل میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند ہیں لہذا انکے لیے اجلاس میںشرکت ممکن نہیں جبکہ انکے سفری دستاویزات بھی بھارت نے ضبط کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

ناہیدہ نسرین نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ آو آئی سی کشمیری آزادی پسند رہنمائوں کو بھی اپنے اہم اجلاسوں میں مدعو کرتی رہتی ہے تاکہ دنیا تک مظلوم کشمیریوں کی آواز پہنچ سکے لیکن اسلامی ملکوں کے اس اہم ا ادارے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر موثر دباو ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ آوائی سی کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بھی سخت نوٹس لینا چاہیے ۔ ناہیدہ نسرین نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارت نے اس وقت مظالم کی انتہا کر دی ہے اور وہ نہتے کشمیریوں کو روز قتل کر رہا ہے جبکہ اس نے کشمیری مسلمانوں کے مذہبی حقوق تک سلب کر رکھے ہیں۔ناہیدہ نسرین نے کہا کہ آسیہ اندرابی شدید علیل ہیں لیکن اسکے باوجود انہیں نظر بند رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ، او آئی سی اور عالمی برادری کہ ذمہ داری ہے کہ وہ بھارتی قتل وغارت اور جبر و استبداد کا بھر پور نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :