ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور کی ایمرجنسی وارڈ میں موجود سیکورٹی گارڈزاور نرسنگ سٹاف کی غنڈہ گردی معمول بن گئی

علاج کے لئے آنیوالے مریضوں اور لواحقین کی بے عزتی ، شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب ،وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 24 جون 2017 22:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور کی ایمرجنسی وارڈ میں موجود سیکورٹی گارڈزاور نرسنگ اسٹاف کی غنڈہ گردی معمول بن گئی ، علاج کے لئے آنیوالے مریضوں اور اسکے لواحقین کو بے عزت کرنا شروع کر دیا ، شہریوں کا وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ کوٹ مراد خاں قصور کا رہائشی محمد نواز اپی بیمار اور بہوش پھوپھو شمیم بی بی کو لیکر ہسپتال کی ایمر جنسی میں گیا مگر اور پرچی کٹوانے کے بعد اس نے نرسنگ اسٹاف سے اپنی بہوش پھوپھی کو چیک کرنے کے لئے کہا مگر نرسنگ اسٹاف اپنی کوشگپیوں میں مشگول رہا جب محمد نوازنے اسار کیا کہ اسکی پھوبھی کی حالت بہت خراب ہے اسے چیک کر لیں تو نرسنگ اسٹاف نے جواب دیا کہ پھوپھی آپکی بیمار ہے تو یہ اپکا مسئلہ ہے ہمارا نہیں جاو جا کر انتظار کروں اور جب اس نے زیادی اسرا کیا تو نرسنگ اسٹاف اور وہاں پر موجود سیکیورٹی گارڈز نے اسے دھکے مارنے شروع کر دئے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے فوری طور پر مریض ہسپتال سے لیجانے کے لئے کہا تاہم محمد نواز نے منت سمجت کر کے اسٹاف کو چیک کرنے کے لئے راضی کیا تو معلوم ہوا کہ مریضہ کا شوگر لیوا انتہائی خطرناک سطح 40پر پہنچ چکاتھا اور اسکی بلد پریشر بھی نارل نہ تھا تج جاکر اسٹاف کو مریضہ کی تشویش ناک صورت حال کا علم ہوا تو انہوں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد مریضہ کو فوری گھر لیجانے کے لئے مجبور کر دیا جبکہ مریضہ کی حالت اس وقت تک درست نہ تھی محمد نواز نے اسے وارڈ میں شفٹ کرنے کے لئے کہا تو اسٹاف نے فوریانکار کر دیا تو مجبورا محمد نواز کو اپنی پھوپھی کو تشویش ناک حالت میں ہی گھرلیجانا پڑا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہجب سے ہپستال میں سیکیورٹی گارڈز تعیناتی ہوئی ہے جس سے ہسپتال کا عملہ مریضوں کے ساتھ بدمعاشہ اور غنڈہ گردی پرتلہ ہوا ہے آئے دن ایمرجنسی اور ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ سیکیورٹی گارڈز اور عملہ کی بدتمیزی معمول بنا گئی ہے ۔ محمد نوا زاور شہر کی دیگر سجماجی وفلاحی تنظیموں کے عہیداران نے سہپتال عملہ اور سکیورٹی گارڈز کی جانب سے کی جانے والی گنڈہ گردی کی شدید مذمت کی ہے اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، وزیر صحت برائے پرائمری یونٹس خواجہ عمران نزیر اور سیکٹریری صحت پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :