تھانہ سیکر ٹر یٹ کے علاقہ بر ی امام اورگر دونو اح میں پولیس ،رینجرز اور حساس اداروں کا سرچ آ پر یشن ،5مشتبہ افراد گرفتار، 30لیٹر شراب بر آمد

سر چ آ پر یشن کا مقصدعید سے قبل وفا قی دارالحکو مت کی سیکور ٹی کو مزید بہتر بنانا ہے،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد

ہفتہ 24 جون 2017 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) تھا نہ سیکر ٹر یٹ کے علاقہ بر ی امام اور گر دونو اح میں اسلام آ باد پولیس پا کستان رینجرز اور حساس اداروں کا سرچ آ پر یشن ، سرچ آ پر یشن کے دوران پا نچ مشتبہ افراد گرفتار 30لیٹر شراب بر آمد، سرچ آ پر یشن کے دوران70گھر وں اور 120افراد کو چیک کیا گیا ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہاہے کہ ، اس سر چ آ پر یشن کا مقصدعید سے قبل وفا قی دارالحکو مت کی سیکور ٹی کو مزید بہتر بنا نا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس، پا کستا ن رینجر ز ، حسا س اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ سیکر ٹر یٹ کے علا قہ بر ی امام اور گردو نواح کے علا قہ میں سر چ آ پر یشن کیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن ایس پی سٹی زون زبیر احمد شیخ کی زیر نگر انی میں، ایس ایچ او تھا نہ سیکرٹر یٹ انسپکٹر حا کم خا ن اور دیگر پولیس افسران و جوانو ںنے حصہ لیا،دوران سرچ آ پر یشن پا نچ مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ، 30لیٹر شراب بر آمد ، سرچ آ پر یشن کے دوران70گھر وں اور 120افراد کو چیک کیا گیا ، ، ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیانی نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشن کو جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایس ایس پی ساجد کیانی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تا کہ کو ئی شر پسند عناصر اپنے مذ مو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ر ی کرتے ہو ئے کہا کہ روزانہ کی بنیا د پر سر چ آ پر یشن کو جا ر ی ر کھا جا ئے تاکہ شہر یوں کو جرائم پیشہ عناصر سے چھٹکارا مل سکے اور شہر کا ماحول پرامن اور ساز گار رہے۔

انہو ں نے پولیس کو ہد ا یت کی ہے کہ کسی بھی نا خو شگوار صورت حا ل سے بچنے کے لیے تما م تر ضروری اقداما ت کئے جا ئیں،نگرانی کے عمل کو بڑھایا جائے ،ڈیوٹیو ںمیں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں کیونکہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔پولیس عوام کی خدمت کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ،شہری پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :