وندر کے قریب منی کوچ اور مزدہ ٹرک میں تصادم ،آٹھ افراد شدید زخمی

ہفتہ 24 جون 2017 22:10

سونمیانی وندر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) وندر کے قریب منی کوچ اور مزدہ ٹرک میں تصادم آٹھ افراد شدید زخمی ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لسبیلہ کے علاقے وندر کے قریب بلوچ گوٹھ کے مقام پر بیلہ سے کراچی جانے والی مسافر منی کوچ اور مزدہ ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت تشویشناک تھی جن کو فورا ابتدائی طبی امداد کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں شاہد ولد استاد حمید، شعیب ولد شیرو، حاکم علی ولد صاحب ڈنہ، شیرو ولد کریم بخش، مسماہ ریشمہ بنت کالی داس، پریم چن ولد گوندل، فیصل احمد عبدالطیف، محمد انور ولد غلام حسین شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :