لاڑکانہ، تین ماہ سے تنخواہوں نہ ملنے پرفرحان بٖگٹی اور دیگر ملازمین کاپریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا

ہفتہ 24 جون 2017 22:10

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) لاڑکانہ کے قریب گاؤں روحل خان بگٹی کے رہائشی محمد حنیف بگٹی نے اپنے بیٹے فرحان بگٹی کے ہمراہ ملازمت سے برطرفی اور گذشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سال 2012 میں پاک اواسس نامی کمپنی کی جانب سے پانی کے فلٹر پلانٹ لگاکر مجھے بھرتی کیا گیا لیکن گذشتہ تین ماہ سے تنخواہیں بند کرکے ملازمت سے نکال دیا گیا ہے جس کے باعث میرے معصوم بچوں نے عید کی خریداری بھی نہیں کی ہے اور تمام گھر والے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنخواہیں جاری کرکے بحال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :